تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،ڈی کام کا طالبعلم قتل

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،ڈی کام کا طالبعلم قتل ،ڈوگر اور ارائیں برادری میں گزشتہ 20سال سے قتل وغارت گردی کا سلسلہ جاری ہے دونوں فر یقین کے مجموعی طور پر سات افراد لقمہ ء اجل بن چکے ،علا قہ میں خوف و ہراس مقدمہ درج ، تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں بھوکن میں 20سا ل قبل ارائیں برادری کے ایک شخص کے قتل سے شروع ہونیوالی دشمنی پر ڈوگر اور ارائیں برادریوں کے مابین خونریزی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس میں گزشتہ روز موضع ملک شاہ کے قبرستان کے قریب ڈوگر برادری کے گھات لگا ئے افراد محمد منشاء ،ارشد ،محمد امجد ،اشتیاق عرف ججی ، شاہد ،شوکت علی ،محمد حسن ، خادم ،غلام رسول ،پرویز ،یاسین ودیگر دس نامعلوم مسلح افراد نے ارائیں برادری کے جواں سالہ ڈی کام کے طالبعلم غلام حیدر اور اس کے بھائی محمد رمضان پر اس وقت اندھا د دھند فائر نگ کر دی جب وہ مویشیوں کا چارہ لینے جا رہے تھے جسکے نتیجہ میں طالبعلم غلام حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ اس کے بھائی محمد رمضان نے چھپ کرجان بچائی ملزمان نعش پر بھنگڑہ ڈالتے رہے باوثوق ذرائع کے مطا بق مقامی پولیس کے ذمہ دارافسران قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے دوران موقع پر خاموش تماشائی بنے رہے بعد ازاں مقدمہ درج کر لیا گیا یادرہے کہ 20 سال کے دوران فریقین کے سات افراد لقمہء اجل بن چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے،اسد عمر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker