تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:غنڈہ گردی کے دو واقعات میں کھڑی فصلیں اجاڑدی گئیں

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)غنڈہ گردی کے دو واقعات میں کھڑی فصلیں اجاڑدی گئیں منع کر نے پر ہوائی فائرنگ اور تشدد ،پولیس نے مقدمات درج کرلیئے ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں قادرآباد کے زمیندار ملک محمد اشرف کے زرعی فارم کی نگرانی پر مامور مینجر فقیر حسین ودیگر ملازمین فصل مکئی کی کاشت کروارہے تھے کہ اسی دوران آٹھ ملزمان منظر ،اسلم عرف بیگ ،اسماعیل وٹو، عارف ،اجمل ،حبیب اللہ ،رفیق عرف حاجی اور فیاض ٹیلر ساکناں عملیکے نے مال مویشی کھیتوں میں چھوڑ کر فصلوں کو نقصان پہنچانے لگے منع کر نے پر ہوائی فائرنگ کردی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں دوسرے واقعہ میں گاؤں شاہ پور کے چھوٹے کاشتکارمحمد اسلم کی دو ایکڑ آلو کی فصل میں حامد اور نواز نے انپی بکریاں چھوڑدیں جس سے غریب کاشتکا کی فصل تبا ہ ہوگئی منع کر نے پر بازنہ آئے دونوں واقعات کی رپورٹ پر مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  ڈیڈ لائن ختم‘ طورخم بارڈر پر بغیر ویزا افغانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker