تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:ارکن ہی پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں،سید رضا حیدر

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)ضلعی سنیئر نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ سید رضا حیدر کرمانی نے کہا ہے کہ میاں منظور احمد وٹو کی صدارت سے پنجاب بھر میں کارکن اور قیادت میں فاصلے کم ہو ئے ہیں جس سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی صفیں مضبوط ہو گئیں ہیں،کارکن ہی پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں جنکی ہر سطح پر قدر کی جائے گی،ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز ایک دعوتِ ولیمہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سیدر ضا حیدر کرمانی نے کہا کہ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ اشرف سوہنا نے پی پی پی کے کارکنوں اور عام آدمی کے مسائل قیادت کے سامنے بڑے اچھے انداز میں پیش کیے جس سے کارکنوں کاان پر اعتماد بڑھ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی تمام سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں کو ساتھ لیکرچلنا ہے جس سے آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اوردوبارہ مضبوط اور مستحکم جمہوریت قائم ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت تاریخ ساز اقدامات کی حامل ہے اور یہ واحد حکومت ہے جو اپنا آئینی دور پورا کرنے جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اصغر خاں کیس کی تفتیش سے سیاسی شریفوں کا دوسرا رخ بے نقاب ہو جائے گا

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker