تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:کاشتکارکو نامعلوم افراد نے گولیوں سے چھنی کردیا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)کاشتکا رکو نامعلوم افراد نے گولیوں سے چھنی کر دیا دوروز بعد نعش فصل کماد میں پڑی ملی ، پولیس نے کاروائی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطاق نواحی گاؤں خانیکی کا رہائشی 27 سالہ شخص محمد یوسف ڈولہ جو کہ زمین پٹہ پرلیکر کاشتکا ری کرتا تھا گزشتہ دو روز سے لا پتہ تھا اور اس کا موبائل فون بند تھا جس پر اس کے بھائی ریاض نے اسے تلا ش کیا تو اسکی نعش گھا رہ نہر کی قریبی فصل کماد میں پڑی ہوئی تھی جسے متعدد گولیا ں مار کر قتل کیا گیا تھا واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی تفتیشی سب انسپکٹر مقصود احمد نے صحافیوں کو بتا یا کہ تا حال قاتلوں کے بارے علم نہیں ہوسکا جبکہ مقتول کے ورثاء کی طرف سے اندراج مقدمہ کیلئے احتیار کردہ موقف پر مزید حقائق واضع ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں  دی کمیونٹی فا ؤ نڈیشن برطانیہ نے مختلف شعبہ ہا ئے زندگی میں نمایا ں کا رکردگی پیش کرنے والی اہم شخصیات کو 2015 ایوارڈز سے نوازا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker