علاقائی

حجرہ شاہ مقیم:ملک میں جمہوریت نہیں ڈاکو راج ہے،رائو قیصرعلی

حجرہ شاہ مقیم ﴿نامہ نگار﴾راہنما تحریک انصاف سابق ایم این اے رائو قیصر علی خاں نے کہا ہے کہ کیمیکل کوٹہ ،ریلوے ،رینٹل پاور منصوبوں کی لوٹ مار سامنے آنے پر ثابت ہوگیا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ڈاکو راج ہے ۔ رینٹل پاور منصوبوں کے نام پر لو ٹی گئی دولت بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کو د ی جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔ حکمرا نوں نے کرپشن کا گند ڈال کر اقتدار کے مقدس ایوا ن گند ے کردیئے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو غسل د لا کر قدم رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ جس ملک کا صدر کرپشن کیسوں میں استثنا کے پیچھے چھپتا پھر ے وزیر اعظم کے خاندان پر الزامات ہوں وہاں عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ حکومت نے اپنے اتحاد یوں کو بھی کھلی چھٹی د ے رکھی ہے کہ جتنا لوٹ سکتے ہولوٹ لو ایسا موقع پھر نہیں ملے گا ۔ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پورا ملک سراپا احتجاج ہے حکومتی وزرا ئ کو ملکی وسائل لوٹنے سے فرصت نہیں ،جمہوریت کے نام پر ملک کے اٹھارہ کروڑ بے بس بدحال عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے اگر کسی عوامی ایشو پر عدالتیں ازخود نوٹس لیں تو حکومتی طبلچی عدالتوں کا مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں ، روٹی کپڑا مکان دینے کی دعویدار پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں عوام بھوکے مررہے ہیں ، حکومت نے اپنی کرپشن کانام جمہوریت رکھا ہوا ہے ، اقتدار قوم کی امانت ہوتا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو امانت میں خیانت کرنیوا لے حکمرانوں سے حساب ضرور لے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے مظہر آباد میں لاہور روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دو اوباش نوجوانوں نے گھر میں اکیلی لڑکی سے زیادتی کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker