تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

okaraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں چک کمبوہ کے رہائشی محمد خاں کے احاطہ مال مویشیاں میں سے رفیق ، اکرم وغیرہ چار افراد گزشتہ شب ایک راس بھینس چوری کر کے لے گئے ،دوسرے واقعہ میں اٹاری روڈ کے رہائشی ندیم عباس کی کھادکی دوکان میں گزشتہ رات مظہر احمد ،ببلی اور اکرم چھت میں سوراخ کر کے ساٹھ ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے ،تیسرے واقعہ میں نواحی گاؤں کوٹ نواب کے رہا ئشی عبداللطیف کے گھر کے ایک کمرے میں سے سوراخ کر کے شریف ،تاج سرور ،اللہ دتہ وغیرہ پانچ افراد ایک ٹی وی ،ایک تولہ طلائی زیور اور نقدی رقم دس ہزار روپے چوری کر کے فرار ہوگئے ،چوتھے و اقعہ میں راجگڑھ کا رہائشی سید عاصم عباس اپنی کارپر حجرہ سے گاؤں واپس جارہا تھا کہ راستے میں فیاض نعیم ،عبدالرحیم اور ایک کس نامعلوم ڈاکو ؤں نے آتشیں اسلحہ کے زور پر روک لیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور 13 ہزار روپے زبردستی چھین لئے ، اسکی کا رنمبری LED/9188 کو اپنے آتشیں اسلحہ کے بٹوں سے تباہ کر ڈالا اور ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے ،پانچویں واقعہ میں کوٹ شوکت سلطان کے رہائشی محنت کش مہنگا ولد حیدر رات کےً تین بجے ٹرک نمبریGA/7786 پرقصور سے حجرہ شاہ مقیم آرہا تھا کہ راستے میں آبادی راجوول کے قریب خلیل احمد ،ذوالفقار احمد ،وکی،مراتب نے اپنے آتشیں اسلحہ کے زور پر ٹرک روک لیا اورگن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker