تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا،ریلی نکالی گئی

kashmirحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا،ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبائی حلقہ محمد جہانگیر خاں غوری نے کہا حکومت نے بے غیرتی کی انتہا کر تے ہوئے ظالم ، کافر ، جابر اور کشمیری مسلمانوں کے خون سے اشنان کرنے والے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیکر ملکی تاریخ میں سیاہ باب رقم کیا ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، اس گھناؤنے اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم اس احتجاج میں کشمیری قیادت کے شانہ بشانہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک ر یلی کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ا نہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں خون بہا بہا کر تھک چکا ہے لیکن کشمیری ماؤں ،بہنوں اوربیٹیوں کے حوصلے جواں ہیں ،کشمیر ی بھا ئی آج بھی اسی جذبے سے آزادی جدو جہد میں پرسر پیکار ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور بھارتی استعمار ،ظلم و استبدال کا خاتمہ ہو گا،اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:محکمہ بہبود آبادی بچہ کی صحت کے بارے میں فعال کردارادا کرے، DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker