تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:تین ڈاکوؤں نے کار سواروں کو سر شام لوٹ لیا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)تین ڈاکوؤں نے کار سواروں کو سر شام لوٹ لیا ،نقدی رقم اورموبائل فون سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں فیض نگر کا رہائشی محمد زبیراپنی کار پراپنے ڈرائیور ظہور احمد اور ذوالفقار کے ساتھ لاہو ر جارہے تھے کہ راستے میں چک کمبو ہ کے قریب تین مسلح ڈاکوسامنے آگئے اور گن پوائنٹ پر روک لیا نیچے اتار کر زبردستی تلاشی لی محمد زبیر سے چوبیس ہزار اور موبائل فون ،ذوالفقار سے نقدی رقم پانچ ہزار روپے ،موبائل فون اور ظہور احمد سے دو ہزار سات سو روپے اور موبائل فون چھین لئے اور ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button