تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:مہندی کی تقریب میں مجرے کے دوران فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں مہندی کی تقریب میں مجرے کے دوران فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق ،خاتون سمیت تین زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں واں کرپا سنگھ میں اللہ دتہ کے بیٹے یوسف کی مندی کی رسم کے بعد محفل مجراء جاری تھی کہ اس دوران ریاض نامی شخص نے کلاشن کوف سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں خواجہ سراء محمد یار عرف ڈولی سنیاری گردن پر گولی لگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوبچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button