تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:انسانی خدمت نبیوں اورپیغمبروں کا پیشہ ہے ، سیدرضاعلی گیلانی

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)سابق صوبائی وزیرمقامی ممبر صوبائی اسمبلی سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی خدمت نبیوں اور پیغمبروں کا پیشہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں فلاح پائی جا سکتی ہے ملک کا نظام حکومت چلانے والے اس مقصد کو نظر انداز کر بیٹھے جس سے بین الاقوامی سطح پر ریاست کو بدنامی و شرمندگی کا سامنا ہے ،ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحصیل بھر کی نمایاں این جی اوز کو امدادی چیک دینے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نام نہاد این جی اوز نے غیر قانونی انداز میں ملکی و قومی مفاد کے منافی کام کر کے دیگر این جی اوز کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی انکی ساکھ کو متاثر کیاہے اس موقع پر تحصیل بھر سے تعلق رکھنے والی چھ نمایاں این جی اوز جن میں القدر ویلفیئر آرگنائزیشن حجرہ شاہ مقیم ،زم زم ویلفیئر سوسائٹی دیپالپور،انجمن فلاح و بہبود بصیر پور، مخلصین ویلفیئر سوسائٹی حجرہ شاہ مقیم،عوامی فلاحی سو سائٹی بصیر پور، ویلفیئر ٹرسٹ حویلی لکھا شامل ہیں کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر دیپالپور ابرار علی،مینجر صنعت زار سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ اور سینئر اکاؤنٹنٹ محمد آصف کی موجودگی میں پچاس ،پچاس ہزار مالیت کے چیک سید رضاعلی گیلانی کے ذریعے فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button