تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پولیس چوکی راجووال سے چند قدم کے فاصلہ پرخونی ڈکیتی

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)پولیس چوکی راجووال سے چند قدم کے فاصلہ پرخونی ڈکیتی ،چار مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر سواروں کو لوٹنا چاہا ،مزاحمت پر ایک شخص قتل دوسرے نے بھاگ کر جان بچائی ،تاحال ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا ۔تفصیلا ت کے مطابق گاؤں ممن والا تھا نہ گنڈا سنگھ کے رہائشی ساجد علی اور محمد اکرم ڈالا نمبر ی 8664 بی آر بی پر عارفوالہ سے واپس اپنے گھر جارہے تھے جب وہ پویس چوکی راجووال سے چند گز کے فاصلہ پر واقع کھوہ یگا نووالہ داخلی دوڈی قصور روڑ کے قریب پہنچے تو وہاں ناکہ لگائے کھڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انھیں روک کر لوٹ مار شروع کی تو اسی دوران ساجد علی نے شدید مزاحمت کرنا چاہی تو ڈاکوؤں نے اسے گو لی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد اکرم نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ،ڈاکو فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،قبل ازیں بھی چار ڈاکوؤ ں نے نئی آبادی راجووال کے قریب قصور دیپالپور روڈ پر ناکہ لگائے رکھا اور متعدد گاڑیوں سے لاکھوں کی لوٹ مار کرتے رہے ،پولیس چوکی راجووال کے قریب اس سنگین واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقہ میں پھیل گئی جس سے مکینوں میں خوف وہراس اور تشویش پائی جاتی ہے تاحال پولیس تھا نہ حجرہ شاہ مقیم روپوش ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی واضع رہے کہ مقتول ساجد علی شباب مل ضلع قصور کے صدر محمد ایوب کا کزن بتایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker