تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوارسید اکرام شاہ نے منظور وٹو کی صاحبزادی جہاں آرا کی حمایت کا اعلان کر دیا

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوارسید اکرام شاہ نے منظور وٹو کی صاحبزادی جہاں آرا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 187سے میاں منظور احمد خاں وٹو صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی صاحبزادی جہاں آرا بطور امیدوار صوبائی اسمبلی الیکشن لڑ رہی ہیں گزشتہ روز اسی حلقہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی سید اکرام حسین شاہ نے جہاں آرا کے حق میں الیکشن سے دستبردارہونے کا اعلان کر دیااور انہیں اپنی اور اپنے سپورٹرز،ووٹر کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ،انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ انتخابی مہم مشترکہ طور پر چلائیں گے اور انشاء اللہ جیت جہاں آرا کا مقدر بنے گی،اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے سید اکرام حسین شاہ کا زبردست خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں  تین کنواری لڑکی جنسی درندگی کے بعد قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker