تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:4مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ونقدی لوٹ لی

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پردیہاتی سے موٹر سائیکل ونقدی لوٹ لی ،شناخت ہوجانے پر مقدمہ درج،ڈاکوگینگ کا بدنام زمانہ سرغنہ سلیم عرف پینی اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہے،اہل علاقہ نے خطرناک ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں تین ڈی کا رہائشی محنت کش محمد طفیل اپنے موٹر سائیکل بلا نمبری پر راجووال جا رہا تھا کہ راستے میں ناکہ لگائے کھڑے چار مسلح آتشیں ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ لوٹ لی اور فرار ہو گئے ،حلیے سے ڈاکوؤں کی شناخت ہو جانے پر پولیس نے سنگین واردات میں ملوث حبیب اللہ ،عبدالرشید،سلیم عرف پینی اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی،ڈاکو گینگ کا سرغنہ سلیم عرف پینی اغواء برائے تاوان کے مشہور مقدمہ میں اشتہاری ملزم اور پولیس کو مطلوب ہے ،سابق ناظم حاجی محمد شریف سمیت معززین علاقہ سے خطرناک ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہ

یہ بھی پڑھیں  ملک کو استحصالی قوتوں سے نجات دلا کر ہی امن اور ترقی کی منزل کو حاصل کیا جاسکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker