حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)نقاب پوش ڈاکوگھر والو ں کو یر غمال بنا کر تین تولے طلائی ز یوراورنقدی رقم ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطا بق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ قلندر پاک کے ر ہائشی غلام فرید کے گھر گزشتہ صبح آٹھ بجے کے قریب دونقا ب پوش ڈا کو اچانک گھر میں گھس آئے اور آتے ہی تما م گھر والوں کو یر غمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور تین تولے طلائی زیور ،نقدی رقم ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اہلخانہ کے شور مچانے پر اہل محلہ نے آکر بند کمرے سے نکالا، پولیس نے کار وائی شروع کر دی ۔