تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائت پرتحریک منہاج القرآن کے کار کنوں کی لسٹں طلب

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائت پر ڈی پی او اوکاڑہ نے حجرہ شاہ مقیم میں تحریک منہاج القرآن کے کار کنوں وعہدہداروں کی لسٹں طلب کر لیں، 14 جنوری کے پر امن مارچ کو ناکام بنا نے کیلئے آئندہ چند روز میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق مختلف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کال پر 14جنوری کو ہونے والے اسلام آباد کی طرف پر امن مارچ کو روکنے کیلئے ڈی پی او اوکاڑہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مارچ کوناکام بنانے کیلئے تحریک منہاج القرآن کے عہدہداروں وکارکنوں کی لسٹں بنوانا شروع کر دیں اور چند روز میں کارکنوں کو پکڑ نے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، اسلام آباد جانے والے کارکنوں کو روکنے کیلئے پولیس متحرک ہوگی ،حجر ہ شاہ مقیم میں تحریک منہاج القرآن کے ذمہ د اران نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پر امن مارچ کر نے پر کارکنوں کو ہر گز نہ روکا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیاکپ،آفریدی نے مشرقی پاکستان کو بھی خاک چٹا دی،پاکستان فائنل میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker