تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: تین سال قبل سسر کو قتل کرنے والے داماد کو سزائے موت

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)تین سال قبل سسر کو قتل کرنے والے داماد کو سزائے موت ،استغاثہ کی پیروی محمد اسلم زاہد بھٹی ایڈووکیٹ نے کی،دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے سزا کا حکم جاری کر دیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ شوکت سلطان حجرہ کے محمد عاشق کو اسکے داماد امجد نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر گولیاں مار کر تین سال قبل موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،ملزم گرفتار ہو کر جیل چلا گیا ،مقدمہ قتل کی سماعت جاری رہی جسکی پیروی محمد اسلم زاہد بھٹی ایڈووکیٹ نے کی جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بعدالت ایڈیشنل سیشن جج نذر حسین نے ملزم امجد کو جر م ثابت ہوجانے پراپنے فیصلہ میں اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!