تازہ ترینعلاقائی

حجرہ پریس کلب چوہدری شوکت علی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ حجرہ شاہ مقیم کا ایک اجلاس زیر صدار ت حاجی رشید احمد غوری سرپرست اعلیٰ منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے معروف قانون دان چوہدری نوازش علی ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی اور چوہدری کامران علی کے تایا چوہدری شوکت علی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب اور درجات میں بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلا س میں سینئر صحافیوں الحاج غوری ایوب علی فریدی،محمد نواز انجم،راؤ مشتاق قادر خاں،سید عدنان ظفر شاہ،اسد علی جاوید،میاں غلام مرسلین خاں،چوہدری سجاد حسین،سردار احسان الٰہی کمبوہ،چوہدری محمد ارشد کمبوہ،ذوالفقار علی چوہدری،افتخار احمد چوہدری،میاں احسان الہٰی،ذوالفقار علی بھٹی،وسیم احمد غوری،ڈاکٹر شبیر احمد سیالوی،سردار کاشف ندیم ،اختر عباس خاں،سردار حق نواز ڈوگر،سردار محمد عظیم کو کب ،قذافی شہزاد،نعیم احمد غوری ودیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button