تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم میں گزشتہ رات طوفانی آندھی نے تباہی مچادی

rain-in-lahoreحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں گزشتہ رات طوفانی آندھی نے تباہی مچادی،آٹھ مویشی ہلاک،سائن بورڈ اکھڑ گئے،درخت بھی زمین بوس،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا،بجلی بارہ گھنٹے کیلئے بند ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب حجرہ شاہ مقیم و گردونواح میں اچانک طوفانی آندھی شروع ہو گئی جسکے ساتھ ہی گرد وغبار کے بادل چھا گئے اور شدید آندھی نے شہر بھر میں لگے سائن بورڈ،فلیکس،بینرز اور دوکانوں کے آگے سائے کیلئے لگے سائبان اکھاڑ پھینکے جبکہ شہر و گردونواح میں درجنوں درخت بھی زمین بوس ہو گئے ،نواحی گاؤں لالے والا میں زمیندار ریاض اور فیاض کی مال مویشی کی حویلی میں کھڑا پیپل کا درخت دیوار پر گرا اور دیوار جانوروں پر آ گری جس سے دو بھینس اور چھ بکریاں ہلاک ہو گئیں،تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو گھنٹہ بھر جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے کچھ دیر سکھ کا سانس لیا جبکہ آندھی اور بارش کے بعد رات دس بجے سے بجلی بند کر دی گئی جو کہ اگلی صبح دس بجے آئی جسکے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے واپڈا اہلکاروں کی غیر ذمہ داری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ روانہ ہونگے،دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker