تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :واپڈا ٹیم نےایک سال میں پونے تین کروڑ جرمانے وصول کیے

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار) حجرہ شاہ مقیم میں واپڈا ٹیم نے ایک سال میں پونے تین کروڑ جرمانے وصول کیے،بجلی چوروں کے خلاف دوہزار سے زائد ایف آر درج کروائیں اور پچھتر لاکھ سے زائد یونٹ چارج کئے گئے،بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کا کیا جائے گا ،واپڈا ٹیم کا عزم۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو لیسکو محمد ارشد رفیق اور ایس ای اوکاڑہ راجہ لیاقت کے حکم پر ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو ڈویژن حجرہ شاہ مقیم انجینئر افضل جاویداور ایس ڈی ساؤتھ او رانا محمد الیاس ،ایس ڈی او نارٹھ محمد اسماعیل کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم کے انچارج محمد عاشق ٹی اے ،محمد جاوید ،محمد اکرم گجر،ظہور احمد وٹو و دیگر نے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مختلف اوقات میں گرینڈآپریشن کر کے ایک سال کے دوران چھ ہزار پانچ سو تیس چھوٹے بڑے بجلی چوروں کے خلاف دو ہزار اکیاسی ایف آر درج کروائیں ،پچھتر لاکھ بانوے ہزار پانچ سو تریسٹھ یونٹ چارج کیے،آٹھ کروڑ اُنتالیس لاکھ چار ہزار چھ سو انسٹھ روپے جرمانے کیے اور دو کروڑ ستاسٹھ لاکھ چونسٹھ ہزارچار سو اکیس روپے جرمانے وصول کیے،اس موقع پر لیسکو ٹیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران علاقہ بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمہ کا عز م کیا اور کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بجلی چوری کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلہ میں بجلی چور خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  14اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔میاں اسلم اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker