تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:چھ سال قبل پولیس مقابلہ میں تھانیدارکوشہید کرنےوالا مرکزی ملزم گرفتار

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)چھ سال قبل پولیس مقابلہ میں تھانیدارکو شہید کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار شہریوں کا حجرہ شاہ مقیم پولیس کو خراج تحسین، اس سلسلہ میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عثمان اکرم گوندل نے ایک پر یس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھا نہ حجرہ پولیس نے پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی راؤ احسان کو شہید کرنے والے شوکی اوڈ ڈکیت گینگ کے سر غنہ کو چھ سال بعد گرفتا ر کرلیا ملزم کیخلاف تھا نہ حجرہ میں درج انسداد دہشت گر دی ایکٹ کا مقدمہ ٹرائل ہوگا ،ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا رہا ہے ڈی پی او عثمان اکرم گوند ل نے کہا کہ 2006 میں شیر گڑ ھ روڈ پرحجرہ پولیس کا اے ایس آئی راؤ احسا ن ڈاکوؤں کاپیچھاکرتے ہوئے مقابلہ کے دوران شہید ہو گیا اس واقعہ کا مقدمہ تھا نہ حجرہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی ا ے کے تحت درج ہو ا ، پولیس نے اس ڈکیت گینگ کے چار ڈاکو ؤں اللہ دتہ اوڈ ، مناصبی اوڈ ، پنوں اوڈ اور حنیف اوڈ کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا جبکہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ شوکت عرف شوکی اوڈ کی گرفتاری باقی تھی جوکہ پولیس کیلئے کھلا چیلنج بنا ہواتھا جس کی گرفتاری کیلئے تھانہ حجرہ کے ایس ایچ او انسپکٹر حافظ محمد سعید کو اعلیٰ پولیس افسران نے ٹاسک سونپ رکھا تھا جس نے بڑی محنت اور جانفشانی سے منصوبہ بندی کر کے شوکت عرف شوکی اوڈ کا سراغ لگا کراسے ڈرامائی ا ندازمیں گرفتار کر لیا جسکے خلاف ٹرائل انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت ہوگا ڈی پی او نے بتا یا کہ ڈاکو اسقدر خطر ناک ہے کہ یہ فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہوا اسکی پنڈلی پر فائر لگا جبکہ ایک دوسری واردات میں اسے سینے میں فائرلگا انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں شوکی اوڈ نے لاہور ،فیصل آبا د اور اوکا ڑہ میں کی جانے والی کئی سنگین وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے بد نام زمانہ ڈاکو کی گرفتاری پر علا قہ کی موثر سیاسی ،سماجی ورفاعی تنظمیوں نے ایس ایچ او تھا نہ حجرہ شاہ مقیم انسپکٹر حافظ محمد سعید کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ان کی محکمانہ ترقی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی انسپکٹر حافظ محمد سعید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے فرسٹ ائیرکی طالبہ طاہرہ رسول کو دوران ڈکیتی مزاحمت پرقتل کر دینے والے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے حکم کی فوری تعمیل کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ وارث عرف وارثی اوڈ و دیگر ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انجام کو پہنچایا ۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:محنت کش کی پانچ سالہ بچی سے 20سالہ نوجوان کی زیادتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker