تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پیپلز پارٹی غریب عوام کی بہتری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ملک خضر حیات

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور یونین کونسل راجووال سابق ناظم ملک خضر حیات ماڈھا نے کہا ہے کہ میاں منظور احمد خاں وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے جتنے ترقیاتی کام کر وائے ہیں انکی کہیں مثال نہیں ملتی پنجاب بھر میں انکی بہتریں خدمات کی وجہ سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور اعلیٰ قیادت نے انہیں پنجاب کا صدر چنا ہے جس سے پارٹی میں بھی مضبوطی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی بہتری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے میاں منظور احمد خاں وٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی،مقامی کارکن میاں منظور احمد خاں وٹو اور وفاقی وزیر مملکت نشراشاعت سید صمصام علی بخاری کی قیادت میں بھر پور تیاریاں کررہے ہیں اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر ثابت کرادیں گے کہ پنجاب صرف پیپلز پارٹی کا ہی ہے اورآنیوالی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، اس موقع پر سردار عبدالمجید ،زاہد اقبال وٹو ،ملک عبدالرزاق ،ملک محمد امیر ،ملک اللہ دتہ ، چوہدری محمد طفیل ، حاجی مقصود ودیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں کی حمایت پر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker