تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ،خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں سترہ ڈی کا محنت کش 60 سالہ مالک حسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ گزشتہ رات بھرجاری رہنے والی طوفانی بارش سے انکے کچے مکان کی چھت ان پر آ گری جسکے ملبے کے نیچے دب کر مالک حسین کا جواں سالہ بیٹا ساجد حسین جاں بحق ہوگیا جبکہ خود مالک حسین ،اسکی بیوی اور دیگر دو بیٹے ناظر حسین اور عارف حسین شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع پاکر ضلعی سنیئر نائب پیپلز پارٹی اوکاڑہ وسابق ناظم رحمت والا سید رضا حیدر کرمانی موقعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا انھوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متاثرہ خاندان کے علاج معالجہ اور مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سچ تو یہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker