تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پاکستان پیپلزپارٹی دھاندلی کی بجائےجمہوریت پر یقین رکھتی ہے،سید صمصام علی شاہ بخاری

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دھاندلی کی بجائے جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،الیکشن سے بھاگنے والے نہیں الیکشن وقت مقررہ پر ہونگے ،مخالفین کو گمراہ کن پراپیگنڈہ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،وہ حجر ہ شاہ مقیم کے نواحی موضع رحمت والا کے سابق ناظم سید رضا حید ر کر مانی کی خصوصی دعوت پر انکے یہاں ایک بڑے عوامی اجتماع اور کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے جس میں معززین علاقہ اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں محب وطن اور قومی نظریہ کی حفاظت کرنے والے لوگ موجود ہیں ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور امریکی صدر اوباما کی او سلو میں ملاقات کے دوران بھی انھوں نے ملک کی نظریاتی اساس اور اسلامی فلسفہ کی بات کی اور اسے اجاگر کیا ،وفاقی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ہم عوامی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں آئندہ الیکشن بھی عوام کے فیصلوں کی روشنی میں لڑیں گے،انھوں نے مقامی سیاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حجرہ شاہ مقیم میں فرعونی سیاست کا ہم ہر موقعہ پر ہاتھ روکیں گے اور اپنے ادنیٰ ورکر کو بھی کسی ظلم و بربریت کا شکار نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ وہی ابن الوقت لوگ ہیں جو پہلے ق لیگ میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اور اپنے سابقہ قائدین میاں نواز شریف فیملی کو گالیاں نکالتے رہے اور اب انکے قصیدے پڑھ رہے ہیں ، سید صمصام علی شاہ بخاری نے تعمیر و ترقی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجووا ل سے غوث پور گجراں تک سوئی گیس کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ 86کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو گا جس میں سے 43کروڑ روپے کی رقم جاری ہو چکی ہے جبکہ علاقہ میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے تعطل کو ختم کرنے کی خاطر فیڈر ز کو اپ گریڈ اور نئے گرڈ اسٹیشن بنانے کا منصوبہ جاری ہے جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا،انہوں نے کہ چونکہ میرا واحد ذریعہ معاش کاشتکاری ہے لہذا ہر جگہ کاشتکاروں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے ،دریں اثناء انہوں نے کہ کہ حکومت عوامی خدمت کے بڑے منصوبوں پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ بہت جلد عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو جائینگے، اس موقع پر گرد نواح سے سینکڑوں افراد مختلف وفاقی محکموں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے آئے جنکی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے جبکہ کھلی کچہری میں موجود وفاقی محکموں کے نمائندوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:سیاسی،سماجی ومذہبی رہنماؤں کی طرف سے منہاج القرآن کے کارکنوں پرپولیس کی فائرنگ اور ہلاکتوں پر غم وغصے کااظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker