تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:محنت کش کی 14 بھینسوں کو زہر دیدیا گیا،12ہلاک

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار) حجرہ شاہ مقیم میں محنت کش کی 14 بھینسوں کو زہر دیدیا گیا،12ہلاک ہو گئیں،غریب کی دنیا اجڑ گئی،گھر میں خواتین کابین،وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں پیڑے والا کا محنت کش اپنے گھر میں بھینسوں کا باڑہ بنا کر گزر بسر کر رہا تھا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسکی بھینسوں کے چارے میں زہر ملا دیا جب وہ چارہ منظور احمد نے اپنی ایک درجن بھینسوں کو ڈالا تو وہ یکے بعد دیگرے گرتی چلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو بھینسیں چارہ نہ کھانے کی وجہ سے بچ گئیں،پچیس لاکھ مالیت کی بھینسوں کی ہلاکت کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،اتنے بڑے نقصان سے محنت کش کی دنیا ہی اجڑ گئی اور گھر میں کہرام مچ گیا خواتین بین کرتی رہیں جبکہ منظور احمد نے کہا کہ اسکی کل کائنات یہی تھی جس سے وہ گھر چلا رہا تھا اسکے ساتھ ظلم ہو ا ہے ،وزیر اعلیٰ نوٹس لیکر اسکا نقصان پورا کروائیں،دریں اثناء اطلاع ملنے پر پولیس اور وٹرنری ڈاکٹر موقع پر پہنچ گئے اور زہریلے اجراء لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فواد چوہدری نے پاکستان میں کل عید ہونے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker