تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: محنت کش خوفناک پر اسرار بیماری کا شکا ر

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)محنت کش خوفناک پر اسرار بیماری کا شکا ر سات بچوں کے باپ محمد یار کی تین سال قبل ڈاکٹر کی غفلت کا نشانہ بن کر شکل بگڑ گئی ، گاؤں کے لوگ خو فزدہ ہوگئے ،عمر بھر خدمت کے باوجود مقامی زمیندار نے نوکری سے نکال باہر کیا ،جیتا جا گتا انسان جانور کی زندگی گزارنے اور قبر ستان میں سونے اور رہنے پر مجبور ، سماجی ورفاعی تنظیموں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے نو ٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤ ں کو ٹ چڑ ھٹ سنگھ کا رہائشی محمد یا ر ولد میاں سلطان شیخ جوکہ کئی سالوں سے مقامی زمیندار مشتاق گھر کی کی زرعی زمینوں پر محنت مزدوری کر تا رہا اور وہ سات بچوں کا باپ ہے گزشتہ تین سال قبل محمد یا ر کے ناک میں ایک پھنسی نما پر اسرار بیماری نے جنم لیا جسکا ای این ٹی سپیشلسٹ اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد قریشی نے آپر یشن کیا جسکا ایک ماہ بعد ری ایکشن ہو گیا اور محنت کش کی پراسرار بیماری کا شکا ر ہو کر شکل بگڑ نا شروع ہوگئی اور چہرہ جانور نماشکل اختیار کر گیا متذ کر ہ بالا ڈاکٹر سے دوبارہ رجوع کیا گیا تو اس نے بد قسمت شخص کو جناح ہسپتال لا ہو ر ریفر کر دیا جہاں خوفزدہ ہو کر ڈاکٹروں نے تو جہ کی اور نہ ہی اسکا علاج معالجہ کیا بلکہ اسے شٹل کاک بنا ڈالا بعدازاں وہ زمانہ کی ستم ظریفی کا شکا ر ہو گیا اور پراسرار مرض خو فناک شکل اختیار کر گئی جس پر گاؤں کے لوگوں نے اسے گاؤں بد ر کردیا اور وہ زندہ درگو ر ہونے پر مجبور کر دیا پراسرا ر بیماری میں مبتلا بد قسمت محمد یا ر اپنے بیوی بچوں اور عام لوگو ں سے دور ایک قبر ستان میں جانوروں کی طرح زندگی گزرانے پر مجبور ہے اور اسکے شب وروز شہر خاموشاں میں بسر ہورہے ہیں وہ زمانے کی ستم ظریفی کی تصویر بناہو اہے علاقہ کی رفاعی وسماجی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے مقامی سماجی شخصیت محمد ریا ض نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پراسرا ر وخوفناک بیماری میں مبتلا شخص محمد یا ر کے فوری علا ج معالجہ کر وانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی: گورئمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منقعد کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker