تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :حجرہ شاہ مقیم میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بارش کے اس گزرتے موسم میں حجرہ شاہ مقیم کا علاقہ بارش سے محروم رہا صرف ایک دو مرتبہ منٹوں کیلئے بارش ہوئی اسی طرح گزشتہ روز پندرہ منٹ کی تیز دھار بارش سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور درختوں پربھی بہارآ گئی،سبزہ دھل کر قدرتی حسن بکھیرنے لگا ااور دن بھر بادل رہنے سے موسم سہانا ہو گیا،لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور بچے بڑے سب بارش میں نہاتے رہے جبکہ بارش کے باعث سٹر کوں اور گلیوں میں بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کر تا رہا جس سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button