تازہ ترینفن فنکار

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی

لاہور ( مانیٹرنگ سیل) پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور دونوں نے صلح کر کے دوبارہ ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے خاوند کے ساتھ اختلافات کو باہمی رضامندی سے طے کر لیا ہے اور اب دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند کے ساتھ اختلافات ختم ہونے پر وہ اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں جبکہ صلح کروانے میں سخی سرور اور عرفان کھوکھر نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صلح کی مزید تفصیل وہ پریس کانفرنس میں بتائیں گی

یہ بھی پڑھیں  شہیدِ پاکستان عبدالقادر ملا!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker