تازہ ترینفن فنکار

گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی

لاہور(نمائندہ شوبز) مشہور گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی راہیں جدا ہوگئیں، بارہ سال کی لو میرج طلاق پر ختم ہوگئی۔ صلح کی آخری کوشش بھی ناکام ہونے کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے طلاق لے لی ، مشہور گلوکارہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا تین ماہ پہلے خبروں کی زینت بنا جب دونوں نے گھر کا جھگڑا پریس کانفرنس کے ذریعے سب کو بتایا ۔ الزام تراشی کے بعد دونوں میں صلح ہوگئی تھی لیکن یہ سیز فائر چند دنوں کی بات ہی رہی اور بالا آخر بارہ سال قائم رہنے والی محبت کی شادی کا انجام طلاق پر ہوگیا۔ حمیرا ارشد کا ایک بیٹا متقین علی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹے حوالے کرنے کے لیے احمد بٹ نے بیس لاکھ روپے لیے لیکن بیٹا نہیں دیا۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ سابق شوہر احمد بٹ انہیں قتل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، یاد رہے کہ حمیرا نے کچھ عرصہ قبل خلع کا دعویٰ بھی دائر کررکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:جرائم پیشہ عناصر کو زمین کی پاتال سے ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ریجنل پولیس آفیسر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker