تازہ ترینعلاقائی

ہری پور:ٹریفک حادثہ‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ہری پور﴿سٹاف رپورٹر﴾ تھانہ سرائے صالح کی حدود جی ٹی روڈ نکہ پاہ کے قریب ٹرک اور دو ویگنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات ساڑھے بجے کے قریب جی ٹی روڈ نکہ پاہ کے قریب ٹرک نمبر PLP370 اور دو ویگنوں LEF2034 اور 1655 کے درمیان بارش اور پھسلن کے باعث تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد فی الفور مقامی افراد نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔ پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے بھی  موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عزیزالرحمان ولد رضا محمد سکنہ میانوالی ‘ عابد علی ولد عزیز الرحمان سکنہ کوٹھیا کر حویلیاں‘ تنویر ولد محمد نذیر سکنہ نئی آبادی حویلیاں شامل ہیں جبکہ دو خواتین کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ زخمیوں میں بابر ولد یونس سکنہ حویلیاں بانڈی عطائی ‘ تسلیم ولد سلیم سکنہ نواب شیر ایبٹ آباد محمد اشتیاق ولد محمد اسلم سکنہ کالا پانی ایبٹ آباد ‘ عذرا زوجہ پرویز حویلیاں اور دیگر شامل ہیں‘ حادثہ بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔ ڈی پی او محمد علی گنڈا پورا ACO خضر ہیات ‘ سٹی SHO بشیر خا ن اور دیگر ویمن  ہسپتال میں پہنچ گئے ‘ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے اداروں پرتنقید کر رہے ہیں: عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker