پاکستانتازہ ترین

حج کرپشن کیس:سابق تفتیشی افسرحسین اصفر کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ عدالتی حکم عدولی پرمقدمے کے سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کو معطل کردیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا یہ معاملہ وزیراعظم کےنوٹس میں لایاگیا اور ان کےاحکامات کی روشنی میں حسین اصغرکو معطل کردیاگیا ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا حسین اصغر کےخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر حسین اصغر کو نوکری سے برطرف کرکے نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب اورایران سمیت کئی ممالک میں عید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker