تازہ ترینپاکستان

گورنر خیبرپختونخوا نے انتخاب کی کوئی تاریخ نہیں دی: خط الیکشن کمیشن کو موصول

پشاور(پاک نیوز) گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ سے قبل مشاورت کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد سے پہلے امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھا جائے۔چیف الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں گورنر کے پی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رائے لی جائے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ دینے سے قبل تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے، سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔گورنر کے پی نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبے میں الارمنگ صورتحال ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرنی چاہیے۔دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے تاحال الیکشن تاریخ نہیں دی اور عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے گورنر نے تاحال الیکشن کمیشن کو آگاہ بھی نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button