تازہ ترینعلاقائی

وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات پر مسلم لیگ ہم خیال کےکارکنوں کامظاہرہ،مٹھائی تقسیم

hyderabadحیدرآباد(نامہ نگار) مسلم لیگ ہم خیال کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو رینٹل پاور کیس میں گرفتار کئے جانے کے احکامات پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر کارکنان حکومت کیخلاف اور سپریم کورٹ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے، مسلم لیگ(ہم خیال) کے کارکنوں نے صحافیوں اور عام لوگوں میں وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی،اس موقع پر کارکنوں کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات جاری کرکے نہ صرف عدلیہ کا وقار بلند کیاہے بلکہ یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم بدعنوان اور کرپٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے مظلوم اورمحکوم عوام کی ترجمانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ماہِ رمضان اورلوڈشیڈنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker