تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد:اعلی حکام بیٹی اور بھانجی کو بازیاب کریں، ملزمان کیخلاف کارروائی کریں

hyderabadحیدرآباد(مانیٹرنگ سیل) نورانی بستی محبوب ٹاؤن کی رہائشی خاتون مسماۃ پروین اقبال زوجہ محمد اقبال نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی اور بھانجی کو بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے، وہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مسماۃ پروین اقبال نے بتایا کہ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، ان کی بیٹی اقراء اور بہن کی بیٹی کرن کو شکارپور پھاٹک سکھر کے رہائشی شہزاد خان، تاج اور جہانزیب و دیگر نے مبینہ طورپر اغواء کرلیا ہے اور وہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان سے ہمیں جانی تحفظ دلوایا جائے اور ہماری بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button