تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد:جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن، 12 ملزمان گرفتار کر،اسلحہ اور منشیات برآمد

حیدرآباد(نامہ نگار) ایس ایس پی حیدرآبا دکی جانب سے ضلع میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری آپریشن کے دوران حیدرآباد پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ حسین آبا د پولیس نے لطیف آبادیونٹ نمبر4کے قریب سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کے دوران صدام شیخ اور تنویر عرف شیدی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے رپیٹر اور پستول برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم ، موبائل فون چھینے اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہیں۔ ہٹڑی پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر دو منشیات فروش اعجاز عرف ڈی سی اور مسماۃ شکیلہ زوجہ تاج محمد بھٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین گیلن ،30بوتلیں کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمدکرلیا۔ سخی پیر پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش عبدالقادر کو گرفتار کرکے 1120گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ بھٹائی نگر پولیس نے ڈاکو محمد بخش شر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی۔ جبکہ اس کے ساتھی رستم جتوئی اور وزیر جتوئی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ پنیاری پولیس نے دو ملزمان ذیشان قاضی اور فیضان قاضی کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ اس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button