تازہ ترینعلاقائی

پسند کی شادی کی انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، آصف

hyderabadحیدرآباد(نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے آصف خاص خیلی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو ان کے اہل خانہ سے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے ، وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ انہوں نے 8ماہ قبل حمیرا خاص خیلی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد میری بیوی حمیرا کو اس کے والد اپنے ہمراہ اس وعدے کے ساتھ لے گئے کہ وہ صلح صفائی کے بعد حمیرا کو میرے پاس بھیج دیں گے لیکن انہوں نے اسے اپنے ساتھ لے جاکر اس کا زبردستی دوسرا نکاح کرنے کی کوشش کی ، انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، تاہم حمیرا بعد میں چھپ کر میرے پاس آگئی جس کے بعد سے اس کے گھر والے اور عزیز واقارب ہمیں کاروکاری کرکے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!