تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد،مسلح افراد کی فائرنگ سے سول ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی ، خوف وہرا س پھیل گیا

hyderabadحیدرآباد(نامہ نگار) مسلح افراد کی فائرنگ سے سول ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف وہرا س پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر کو محمد دین نامی شخص ہسپتال میں زیر علاج مریض کی باہر سے دوا منگوانے کیلئے اے ایم ایس ڈاکٹر انور پالاری کے پاس دوا کی پرچی لے کر پہنچا جہاں مذکورہ شخص اور ڈاکٹر انور پالاری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،جس پر مشتعل ہوکر مذکورہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچا اور ڈاکٹر انور پالاری کو زدوکوب کیا جبکہ ہسپتال میں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی ، خوف وہراس پھیل گیا ، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کا عملہ ڈیوٹی چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ، تاہم کچھ دیر بعد رینجرز اور پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں  محمدعامرکودورہ نیوزی لینڈ کے لئے تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker