تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد:شوہرکےانتقال کے بعد جائیداد اور ماہانہ خرچہ پر3بیویاں عدالت پہنچ گئیں

hyderabadحیدرآباد(نمائندہ خصوصی) شوہر کے انتقال کے بعد جائیداد اور ماہانہ خرچہ پر مرحوم کی تین بیویاں کا جھگڑا ، پہلی بیوی کیخلاف دوسری، تیسری بیویاں عدالت میں مقدمہ درج کرانے پہنچ گئیں، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن عدالت میں تینوں بیویوں کے درمیان راضی نامے پرمعزز عدالت نے مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے دائر کردہ درخواست مسترد کرنے کاحکم سنایا، فاضل عدالت میں فیز 2قاسم آباد کی رہائشی درخواست گزاروں مسماۃ بلقیس اور مسماۃ نجمہ جونیجو نے اپنے مرحوم شوہر حاجی علی نواز جونیجو کی پہلی بیوی مسماۃ آسودی اور اس کے دو بیٹوں رشید احمد، روشن کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ ان کے شوہر حاجی علی نواز (مرحوم) سے درخواست گزار وں کی اولادیں بھی ہیں شوہر کے انتقال کر جانے کے بعد اس کی پہلی بیوی اور اس سے پیدا ہوجانے والے اس کے مذکورہ دو بیٹوں نے جائیداد اور کاروبار پر قبضہ کرلیا ہے اور حصہ مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، قاسم آباد پولیس ان مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ہے، استدعا ہے کہ قاسم آباد پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں، عدالت کی جانب سے قاسم آباد پولیس کو طلب کرنے پر قاسم آباد پولیس نے مسماۃ آسودی کو بھی عدالت میں پیش کیا او ردرخواست گزاروں کے وکیل زاہد حسین ہنگورو اور مسماۃ آسودی کے وکیل نے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کردیا جس میں یہ طے پایا کہ مسماۃ شودی اپنی دونوں سوتنوں کو 10-10ہزار روپے ماہانہ اور 2-2 کلو دودھ روزانہ دینے کی پابندہوگی، دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوجانے پر فاضل عدالت نے مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے دائر کردہ دخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد،رشی گھاٹ کےعلاقہ مکینوں کا پینے کے پانی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker