تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد:ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں غیر حاضر 14 خاتون اساتذہ کو معطل کردیا

hyderabadحیدرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی نے ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر رہنے والے 14 خاتون اساتذہ کو معطل کر دیا ہے ۔ آج مختلف علاقے کے مختلف سرکاری اسکولوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجواں نسل سے کھیلنے والے اساتذہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اوڈیرولعل اسٹیشن میں غیر حاضر استانیوں میں ایچ ایس ٹی نورجہان ، سمینا ، تسلیم بانو، رضیہ بانوں ، عائشہ ارم ، جے ایس ٹی میں زرقا، نصرت، او ٹی میں راحیلہ ، زہرہ ، ایل ٹی میں عروج انجم ، سمیرہ ، پی ٹی میں نسرین بانو ، پی ایس ٹی میں زرقا اور بلقیس کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران متعلقہ اسکولوں میں صرف ہیڈ مسٹریس کوثر پروین ڈیوٹی پر موجود تھیں واضح رہے کہ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید کی جانب سے اساتذہ کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی ڈویژنل کمیٹی ہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر رہی ہیں ۔ اس ضمن میں ضلع مٹیاری میں بھی ضلع انتظامیہ نے مختلف اسکولوں کے دورے کر کے غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button