سائنس و آئی ٹی

ایپل نے نیا آئی پیڈ متعارف کروا دیا

ایپل کی جانب سے آج آئی پیڈ کا نیا ورژن متعارف کروایا دیا گیا ہے اور حیران کن طور پر اسکا  نام آئی پیڈ 3 کی بجائے محض آئی پیڈ رکھ دیا گیا ہے۔

نئے آئی پیڈ کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

بہترریٹینا ڈسپلے:
نئے آئی پیڈ کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ بہتر ہے ، یعنی اسکی سکرین ریزولیوشن 1536×2048 ہے اور اس میں 3.1 ملین پکزل ہیں ۔ جسکی بدولت اسے ریٹینا ڈسپلے کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل آئی پیڈ 1 اور آئی پیڈ 2 میں ریٹینا ڈسپلے نہیں تھا۔

5 میگا پکزل کیمرہ:
نئے آئی پیڈ میں پچھلی جانب نصب کیمرہ 5میگا پکزل ہے جو کہ iSight ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔آپ اس کیمرہ کی بدولت 1080p ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بناسکتے ہیں۔ آئی پیڈ میں سامنے کے جانب 0.3میگا پکزل کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو کی ویڈیو چیٹنگ کے لیے کارآمد ہے۔

اس سے قبل آئی پیڈ 2 میں VGA کیمرہ نصب تھا جو 720p ہائی ڈیفینیشن ویڈیو بنا سکتا تھا۔

4G اورLTE:
نئے آئی پیڈ میں 4G اور LTE نیٹورک سپورٹ کو شامل کیا گیا ہے جسکی بدولت صارفین اب تیز رفتار انٹرنیٹ کے مزے اٹھا سکیں گے۔ پاکستانی صارفین کے لیے یہ فیچر کسی کام کا نہیں کیونکہ ابھی تو تھری جی کے مسئلے ختم نہیں ہورہے۔

A5X پراسیسر:
نئے آئی پیڈ کے حوالے سے پہلے کافی افواہیں تھیں کہ اس میں کواڈ کور پراسیسر کا استعمال کیا گیا ہے لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ اس میں A5X ڈؤل کور پراسیسر ہے اور کواڈ کور گرافکس چپ۔ جسکی مدد سے 1080p ویڈیوز اور ڈسپلے میں مدد ملے گی۔ ایپل کی جانب سے پراسیسر کی کلاک سپیڈ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

آئی پیڈ اور Siri:
گو کہ نئے آئی پیڈ میں املاء لکھوانے کا سافٹوئیر موجود ہے لیکن آئی پیڈ میں Siri کو شامل نہیں کیا گیا۔ لیکن اس میں املاء کا سافٹوئیر ہے جو کہ کافی کارآمد ہے۔

ناقدین کے مطابق نئے آئی پیڈ میں کوئی خاص خوبی نہیں ، صرف کیمرہ اور ڈسپلے اچھی کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔وہ لوگ جو پہلے سے آئی پیڈ 2 استعمال کررہے وہ شاید ہی یہ نیا آئی پیڈ خریدیں۔ لیکن جو لوگ پہلی بار آئی پیڈ خریدنے جارہے ہیں انکے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آئی پیڈ 2 کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

specs ایپل نے نیا آئی پیڈ متعارف کروا دیا

پاکستان میں الیکٹرانکس کی مصنوعات بیچنے والی ویب سائیٹ Homeshopping.PK پر نئے آئی پیڈ کو شامل نہیں کیا گیا، جس سے لگتا ہے کہ شاید پاکستانیوں کو نیا آئی پیڈ پسند نہیں آیا .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker