پاکستانتازہ ترین

ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں

لاہور (نامہ نگار) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر ابرار الحق نے ملک بھر میں یوتھ ونگ کی تمام تنظیمیں توڑ کر عبوری مدت کیلئے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس میں سابق عہدیداروں کی آمد سے نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی اورسیکیورٹی کے ذریعے انہیں ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ سابق عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی بے دخلی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ابرار الحق نے انہیں شر پسند عناصر قرار دیتے ہوئے جمیل اصغر بھٹی کو مرکزی سیکریٹری جنرل اور مصطفی عمر اصغر خان کو سینئر نائب صدر نامزد کردیا۔ سندھ میں حسن سردار، کے پی کے میں مراد سعید، بلوچستان میں ملک فیصل بلوچ کو صدر جبکہ پنجاب میں زبیر خان نیازی کو کنوینر نامز د کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان 29جنوری کو ساہیوال کا دورہ کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker