لاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر گلوکار ابرار الحق کی پریس کانفرنس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی ۔ پریس کانفرنس میں ابرار الحق کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو تشددکا نشانہ بنایا بعد ازاں نجی ہوٹل کی گارڈز نے ابرار الحق کے مخالفین کو ہوٹل سے باہر نکال دیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ وہ شر پسند عناصر کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے جبکہ ابرار الحق کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ابرار الحق کی صدارت کی عبوری معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ اپنی کرسی بچانے کے لیے پارٹی میں سازشیں کرا رہے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.