تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور: 9ماہ گذرنے کے باوجود ایم ایڈ‘ بی ایڈ کے نتائج کا اعلان نہ ہوسکا

ibuبہاولپور(مانیٹرنگ سیل) یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی ‘ 9ماہ گذرنے کے باوجود ایم ایڈ‘ بی ایڈ کے نتائج کا اعلان نہ ہو سکا‘ طلبہ و طالبات پریان‘ مستقبل داؤ پر لگ گیا‘ تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام اگست میں ہونے والے بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نہ کیا جا سکا‘ امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ و طالبات شعبہ امتحانات کے چکر کو لگانے پر مجبور ہیں‘ ایک طالبعلم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ شعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی اقرباء پروری کی انتہا ہے‘ کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہے‘ جبکہ 9ماہ گذر چکے ہیں‘ لیکن ابھی تک رزلٹ تیار نہیں ہو سکا‘ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے پیپروں کی مارکنگ کی جارہی ہے جبکہ پیپروں کے بنڈل بھی غائب ہیں‘ جن کی تلاش جاری ہے‘ جب تک گمشدہ پیپرز کے بنڈل نہ ملیں گے رزلٹ تیار نہ ہو سکے گا‘ اس بارے میں جب کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا صرف یہ کہا کہ یہ امتحانات میری تعیناتی سے قبل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان : پی آئی اے کی دوران پرواز بچی کی پیدائش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker