کھیل

آئی سی سی نے سیکورٹی بریفنگ میں شرکت کی پاکستان درخواست مستردکردی

دبئی: آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی سیکورٹی بریفنگ میں شرکت کی پاکستانی درخواست مسترد کردی۔
بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم دورہ پاکستان کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے یکم مارچ کو پاکستان آئے گی۔۔ دورے کے دوران وزارت داخلہ اور پی سی بی سیکورٹی انتظامات کی بریفنگ دے گی۔۔ سیکورٹی بریفنگ میں پاکستان نے آئی سی سی کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردی ہے۔۔ آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک سیریز کے لئے دونوں بورڈ حتمی فیصلہ نہیں کرتے آئی سی سی کسی معاملے کا جائزہ نہیں لے گی۔۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 315رنز بناکر آؤٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker