تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، یونس خان چوتھےنمبرپر

دبئی (نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے گریم سوان پانچ درجے ترقی کے بعد بالنگ میں اور پاکستان کے یونس خان ایک درجے ترقی کے بعد بیٹنگ میں نمبر چار پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ ایک سو سولہ ریٹنگ اور پانچ ہزار ایک سو چوبیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے جنوبی افریقہ ایک سو سولہ ریٹنگ اور تین ہزارسات سو نو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اوربھارت ایک  سو گیارہ ریٹنگ اور پانچ ہزار ایک سو تین پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک آٹھ سو اکیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس آٹھ سو انیس پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان کے یونس خان سات سو ستانوے پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بالنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین آٹھ سو چھیاسی پوائنٹ کے ساتھ پہلے۔۔ پاکستان کے سعید اجمل آٹھ سو پینتیس پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سات سو اٹھانوے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر اور  پانچ درجے ترقی کے بعد انگلینڈ کے گریم سوان سات سو اناسی پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آل رائونڈر رینکنگ میں چار سو چار پوائنٹ کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس تین سو پچاسی پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ تین سو پینسٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button