تازہ ترینکھیل

ون ڈے میں بالرز کو ایک اوور میں دو بانسرز کی اجازت

کوالالمپور(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے بالرزکوون ڈے کے ایک اوورمیں2 باوٴنسرزکرانے کی اجازت دیدی ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں آئی سی سی بورڈکا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران ون ڈے میں نان پاورپلے میں 4فیلڈرزسرکل سے باہررکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سری لنکااوربنگلادیش کرکٹ بورڈ پر زور دیا گیا کہ وہ اینٹی کرپشن قوانین پر عملدرآمد کریں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ٹیمیں راضی ہوں توڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پراعتراض نہیں۔ آئی سی بورڈ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دانش کنیریا سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈکافیصلہ تمام ممالک تسلیم کریں۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیری عوام پاکستان کے سپاہی ہیں لوگ مسلم کانفرنس کوچھوڑرہے ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker