تازہ ترینکھیل

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2013 کا شیڈول جاری

لندن (نمائندہ سپورٹس) آئندہ سال انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں اور دونوں 15 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ 2013ء میں انگلینڈ میں ہونیوالا ایونٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا، جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ پول اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ 6 جون کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 23 جون کو ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 7 جون کو ویسٹ انڈیز، 10 جون کو جنوبی افریقا اور 15 جون کو بھارت سے مقابلہ کرے گی

یہ بھی پڑھیں  ایل او سی پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker