تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ  کے مطابق آل راؤنڈرز میں جیک کیلس اور بیٹنگ میں کمار سنگاکارا پہلے نمبرپرہیں۔ آل راؤنڈرز میں جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے بنگلہ دیشی شکیب الحسن کو پیچھےچھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں ۔ جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بیٹنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو نمبر 2 پر بھیج دیا ہے۔ کیلس تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بولنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں فلینڈر دوسرے اور پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں ۔ بیٹنگ میں پاکستان کے یونس خان اور اظہر علی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور اب نمبر8 اور 9 پر موجود ہیں مصباح 12ویں پوزیشن پر ہیں ۔سب سے بڑا جمپ بھارتی بیٹسمین پوجارہ نے لگایا اور 35 درجے ترقی پا کر24ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  کرس کئیرنزپر غلط بیانی پر 25 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker