شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

دبئی(مانیٹرنگ سیل) سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی، سات سال بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پھر ساتویں نمبر پر آگئی، ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئی، سری لنکا سے شکست نے پاکستان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم317رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے248رنز پر ڈھیر ہوئی تو سری لنکا نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: