شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئی سی سی کی ون ڈےپلئیرزرینکنگ جاری

آئی سی سی کی ون ڈےپلئیرزرینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کر دیا، بیٹنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی دوبارہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے، باﺅلنگ میں پاکستان کے حسن علی اور آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دوبارہ حکمرانی قائم کر لی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری سکور کی۔  جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک پانچویں نمبر پر ہیں۔باﺅلنگ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر حسن علی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے، بھارت کے جسپریت بمراہ تین درجے ترقی کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!