پاکستانتازہ ترینکھیل

آئی سی سی کا پاک بھارت میچ دھرم شالا سے ایڈن گارڈن منتقل کرنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دھرم شالا میں پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو درست تسلیم کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کو کولکتہ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ شفٹ کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا۔ انہوں نے کہا آن لائن ٹکٹیں لینے والے شائقین اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں یا ٹکٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا ماضی میں بھی کچھ ایونٹس میں سکیورٹی خدشات رہے ہیں اس لیے پاکستانی حکام کی درخواست اور دیگر وجوہات کی بنا پر مقام بدلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا اگرچہ ایسا فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل تھا مگر میچ کولکتہ منتقل کرنا ہی سب سے بہتر فیصلہ تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اوربی سی سی آئی تمام معاملات سمجھتے ہیں۔ ہم نے دھمکیوں کی نوعیت کو مدنظر رکھا۔ ہم حالات سے واقف تھے۔ فیصلہ میچ کو پرامن بنانے کے لیے کیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ اب ایڈن گارڈن میں 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام اتھارٹیز کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور سری لنکا کے سیمی فائنل کی پچ غیرمعیاری تھی، صدر آئی سی سی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker